پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان
کرکٹ اسٹیدیم کے ارد گرد کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہیں. پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ ون ڈے کرکٹ سیریز 8 جون سے ملتان شہر میں شروع ہو رہی ہے .جس کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس سمیت دیگر ادارے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز جیسے بڑے ایونٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہت کوششیں کر رہے ہیں اور 5 سے 13 جون تک ضلع کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ،جب کہ شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائیوں میں رکنے والے افراد کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی پارکنگ فاطمہ جناح کالونی میں رکھی گئی ہے . جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم تک مفت لے جایا جائے گا، اور 6 ہزار پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے چاروں طرف ٹیموں کے روٹس پر اور ان ہوٹلز پر تعینات کیے گئے ہیں کہ جہاں یہ دونوں مہمان ٹیمیں قیام کریں گی اور ان ہوٹلز میں عام آدمی کے لیے بکنگ بھی محدود کردی جا چکی ہے۔ ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے اور واپس لانے کے لیے 2مختلف روٹس بنائے گئے ہیں اور ٹیموں کو کس روٹ سے لے جایا جائے گا یہ میچ والے دن سکیورٹی حکام فیصلہ کریں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔