اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کیلئے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے گا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرے گی ، قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔