پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان چودھری اقبال کو گرفتار کرلیا

پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان چودھری اقبال کو گرفتار کرلیا
گوجرانوالہ: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان چودھری اقبال کو گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت سے حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔ پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد ہی پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔