جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس

جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
لاہور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر کام کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ لاہور میں جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں نئی پارٹی بنانے، تحریک چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار تنویرالیاس کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔ پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا۔صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔