ملائکہ اروڑہ اور روینہ ٹنڈن رشتے دار بننے والی ہیں ؟

ملائکہ اروڑہ اور روینہ ٹنڈن رشتے دار بننے والی ہیں ؟
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: کیا ملائکہ اروڑا کا بیٹا ارہان روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان خان کو باندرہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی کی سپر اسٹار اداکارہ ‘ روینہ ٹنڈن’ اور آئٹم کوئینملائیکہ اروڑہ’ نے اپنے دور میں خوب دھوم مچائی ہے اور  اب ان ستاروں کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں اور گلیمر کی دنیا کا مزہ چکھ رہے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کے بیٹے ‘ارحان خان’ اور روینہ ٹنڈن کی بیٹی ‘راشا تھڈانی’ کو لے کر بھی خبریں گردش کرنی شروع ہوگئی ہیں ۔ قیاس آرئی کی جارہی ہے کہ راشا اور ارہان ریلیشن شپ میں ہیں۔

 دراصل حال ہی میں دونوں اسٹار کڈس کو ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ یہ دونوں اسٹار کڈس ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آئے۔ تب سے ان کے تعلقات کے بارے میں افواہیں عروج پر ہیں۔ حال ہی میں راشا اور ارہان کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔دونوں گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھتے اور ہنستے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

 ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے دونوں کو پیارا جوڑا بھی کہا ہے۔ لوگوں نے ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا اور دونوں کی خوب تعریف بھی کی ۔ حالانکہ اب دونوں کے ریلیشن شپ کا اصلی سچ کیا ہے تو یہ اسٹار کڈز ہی بتا پائیں گے، لیکن دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے کافی پسند کیا ہے ۔ 

 راشا تھڈانی اپنی ماں روینہ ٹنڈن کی طرح خوبصورت ہیں اور فلمی دنیا کی ہیروئن بننے کے لیے تیار ہیں۔ راشا تھڈانی بھی فلمی دنیا میں اپنا مقام تلاش کر رہی ہیں۔ راشا تھڈانی ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ 

اس فلم میں راشا کے ساتھ اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیوگن بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ اجے بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ اس فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

 راشا تھڈانی کی قسمت کتنی کام آتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔ وہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان کا تعلق بھی ایک بڑے فلمی گھرانے سے ہےلیکن ارہان خان کا فی الحال بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

یادرہے راشا تھڈانی بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ راشا کا فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں

Watch Live Public News