ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)اعتراز احسن نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، عمران خان نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اعتراز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے کہ کس سے بات نہیں کرنی اور کس سے بات کرنی ہے۔یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے،بات ہر ایک سے کرو مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے سخت پوزیشن لی ہے کہ ہم نے چوروں سے بات نہیں کرنی۔
اعتراز احسن نے کہا کہ اگر تو یہ بات کرنا چاہیں تو میرے خیال میں صدر آصف زرداری ان کے لیے بہت سے دروازے کھول سکتا ہے، عمران خان ڈٹا ہوا ہے اور وہ ان سے ٹوٹ نہیں رہا۔عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے ججز نہیں ہیں یا یہ آزاد ججز ہیں یا حکومت کے ججز ہیں۔
میں عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، عمران خان نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں، عمران خان نے سخت پوزیشن لی ہے کہ ہم نے چوروں سے بات نہیں کرنی ، اگر تو یہ بات کرنا چاہیں تو میرے خیال میں صدر آصف زرداری ان کے لیے بہت سے دروازے کھول سکتا ہے، عمران خان ڈٹا… pic.twitter.com/TsMNIJH6M2
— Public News (@PublicNews_Com) June 3, 2024