کراچی  کے مختلف  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی  کے مختلف  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی کے مختلف علاقوں  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ کلفٹن ، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگ زلزلے کے جھٹکوں  خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

Watch Live Public News