عمران خان تمام مقدمات سےبری ہو رہےہیں،بابر اعوان کادعویٰ

عمران خان تمام مقدمات سےبری ہو رہےہیں،بابر اعوان کادعویٰ
کیپشن: عمران خان تمام مقدمات سےبری ہو رہےہیں،بابر اعوان کادعویٰ

ویب ڈیسک: سینٹر بابر اعوان نے جلد احتجاج کی تیاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ  گولیاں چلانے، گھروں پر حملے کرنے، اور عورتوں و بچوں کو گرفتار کرنے کے باوجود سمبڑیال کے عوام سڑکوں پر نکلے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ خود اجلاس کی قیادت کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد یقینی ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی قیادت وہ نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی کی طرز پر کریں گے۔ گولیاں چلانے، گھروں پر حملے کرنے، اور عورتوں و بچوں کو گرفتار کرنے کے باوجود سمبڑیال کے عوام سڑکوں پر نکلے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ دو وزیروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضدی قرار دیا ہے لیکن عوام پہلے سے تیار فارم 47 کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری کے لیے الگ فارم بنا لینا چاہیےاور لوکل باڈیز انتخابات کے حوالے سے شفافیت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کونسلر کا کوئی الیکشن جیتنا ممکن نہیں اور مولانا صاحب کا حلوہ بہت پتلا ہے۔ بابر اعوان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات سے بری ہو رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر کوئی جاگ رہا ہے اور اپنی آنکھیں بند کر کے کہے کہ وہ سویا ہے تو وہ حقیقت میں سویا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی عوام جاگ چکے ہیں اور اب انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

Watch Live Public News