ڈیفنس  نوجوان تشدد کیس: متاثرہ  لڑکےسدھیر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا

ڈیفنس  نوجوان تشدد کیس: متاثرہ  لڑکےسدھیر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میں پیش آنے والے نوجوان پر تشدد کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 ملزم سلمان فاروقی کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان سدھیر کا وڈیو بیان پبلک نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔ سدھیر نے بیان میں کہا کہ  میں اپنی بہنوں کو جاب سے واپس لینے گیا تھا، میری موٹرسائیکل کو تیزرفتارگاڑی نے ہٹ کیا،  موٹرسائیکل سمیت سڑک پرگرتے ہی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ نواجوان نے کہا کہ  دوران تشدد مجھے اٹھنے کی بھی مہلت نہیں دی گئی،میں اورمیری بہنیں معافی مانگتی رہیں مگرایک نہ سنی گئی، میں اپنی لین میں نارمل اسپیڈ میں بائیک ڈرائیوکررہا تھا۔

سدھیر نے کہا کہ گاڑی ہٹ ہونے کے واقعہ کی ویڈیو دیکھی جائے تو حقائق سامنے آجائیں گے، گاڑی سوار اووراسپیڈ میں تھے ،  میرے بڑے جوفیصلہ کریں گے وہی میرا لائحہ عمل ہوگا۔ مجھے گن پوائنٹ پررکھا گیا تھا میں خوفزدہ تھا۔ پولیس نے انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

Watch Live Public News