بجٹ 2025-26: قومی اسمبلی ، سینیٹ  کا اجلاس 10 جون کو طلب 

بجٹ 2025-26: قومی اسمبلی ، سینیٹ  کا اجلاس 10 جون کو طلب 

(ویب ڈیسک ) صدرمملکت آصف زرداری  نے دونوں ایوانوں کے اجلاس 10جون بروز منگل طلب کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی بجٹ کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی اورسینٹ کا اجلاس 10 جون کو طلب کرلیا گیا۔ سینیٹ میں بھی 10 جون کو بجٹ کی کاپیاں ٹیبل کی جائیں گی۔

صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے  دونوں ایوانوں کے اجلاس 10جون بروز منگل طلب کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون  شام 5 بجے ہوگاجبکہ   سینیٹ کا اجلاس 10 جون  شام 6بجے ہوگا۔

Watch Live Public News