9 مئی پر معافی مانگنے کا پیغام عمران خان کیلئے کون لایا؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

9 مئی پر معافی مانگنے کا پیغام عمران خان کیلئے کون لایا؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

ویب ڈیسک: علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھایا گیا۔

عمران خان کا پیغام دیتے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہمارے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں، بانی نے کہا ہے سمبڑیال میں کھل کے دھاندلی ہوئی ہے، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلئے گئے ہیں۔
بانی نے کہا ہے لندن پلان تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی، دس ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،  8 فروری کی شام کو انقلاب آیا، نو فروری کو 17 سیٹوں والوں کو حکومت پکڑا دی گئی،  قاضی فائز عیسی کے جاتے وقت 26ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ بنا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے، وہ جیل سے احتجاجی تحریک کو لیڈ کرینگے، حقیقی جمہوریت کیلئے ظلم کے نظام کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، بانی نے کہا ہے اب سب کو نکلنا پڑے گا۔

بانی نے کہا ہے جب دباو بڑھتا ہے تو یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں، یہ صرف کہتے ہیں نو مئی پر معافی مانگیں، نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں،بانی کو بلاواسطہ کہا جارہا ہے آپ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بات نہ کریں۔

تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں پرانا جانتے ہیں، جس وقت تنویر احمد کی ملاقات کرائی گئی میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں، تنویر احمد کے رابطے اسٹیبلشمنٹ سے تھے انہوں نے ہی ملاقات کرائی۔

عظمی خان کا کہنا تھا کہ تنویر احمد کے ذریعے بانی کو بتایا گیا تھا نو مئی پر معافی مانگیں، تنویر احمد ایک دفعہ ملے ہیں دوسری دفعہ بھی آئے لیکن بانی نے منع کیا تھا۔

تنویر احمد دوسری دفعہ ریکویسٹ کرکے ملے تھے بانی نہیں ملنا چاہتے تھے، بانی نے کہا ہے میں بطور پیٹرن ان چیف لیڈ کرونگا۔

Watch Live Public News