(ویب ڈیسک ) اس سے پہلے بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیاں پچیس فیصد زائد ٹال ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو 15جون سے 50 فیصد زائد ٹال ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔کم بیلنس والی گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد زائد ٹال ٹیکس دینا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیاں 25فیصد زائد ٹال ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔
نیشنل ہائی وے (این ایچ اے ) نے اس ضمن میں تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
