عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یو اے ای مربن کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آیا ہے۔

Watch Live Public News