پاک چین شراکت داری کے 75 سال اور سی پیک 2.0 کا ارتقا

پاک چین شراکت داری کے 75 سال اور سی پیک 2.0 کا ارتقا
کیپشن: پاک چین شراکت داری کے 75 سال اور سی پیک 2.0 کا ارتقا

ویب ڈیسک: پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، تاریخی رشتہ جدید معاشی انجن میں تبدیل ہوگیا۔ 75 سالہ سنگ میل باہمی اعتماد اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا ثبوت ہے۔
سی پیک 2.0 کا رخ سرکاری انفراسٹرکچر سے ہٹ کر نجی شعبے کی کاروباری شراکت داری (B2B) کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے بعد ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کوریڈورز کی تیاری میں تیزی آئی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا حالیہ دورہ چین پاکستان کی سول ملٹری قیادت اور چینی ہائی کمان میں مکمل تزویراتی ہم آہنگی کی عکاس ہے۔ صدر شی جن پنگ اور وزیر خارجہ وانگ یی نے عاصم منیر کی علاقائی مصالحتی کوششوں کی تعریف کی۔
تجارتی حجم بڑھانے اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ سی پیک 2.0 میں مصنوعی ذہانت (AI)، بگ ڈیٹا اور ڈیجیٹل اکانومی کے شعبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ زرعی سائنس، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور افرادی قوت کی تربیت کے نئے معاہدوں سے زراعت کی جدید کاری کا آغاز ہوگا۔
چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سولر انرجی اور ویسٹ مینجمنٹ سمیت گرین ٹیکنالوجی میں براہ راست سرمایہ کاری جاری ہے۔ عالمی معاشی تبدیلیوں کے تناظر میں سی پیک 2.0 کی تیز رفتار تکمیل علاقائی معاشی استحکام کی ضامن ہے۔

Watch Live Public News