سیاحوں کیلئے 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرنے کا سنہری موقع

سیاحوں کیلئے 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرنے کا سنہری موقع
کیپشن: سیاحوں کیلئے 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرنے کا سنہری موقع

ویب ڈیسک: اگر آپ نے بچپن میں خزانے کی تلاش کی کہانیاں پڑھی ہیں تو اب اسے حقیقت میں آزمانے کا موقع بھی موجود ہے۔

فن لینڈ کے شمالی علاقے لاپ لینڈ میں سیاحوں کے لیے سونے کی ایک ڈلی چھپا دی گئی ہے، جس کی مالیت 20 ہزار یورو (64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔

لاپ لینڈ کا مشہور سیاحتی مقام "لیوی" (Levi) عام طور پر اسکائنگ اور قطبی روشنیوں (Northern Lights) کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم اس بار موسم گرما میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے خزانے کی تلاش کا منفرد مقابلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق خزانے کی تلاش کا آغاز 18 جون سے ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد لیوی وزیٹر سینٹر میں رجسٹریشن کے بعد پہلا سراغ حاصل کر سکیں گے، جبکہ بعد ازاں مزید اشارے جاری کیے جائیں گے جو شرکا کو خزانے کے قریب لے جائیں گے۔

اگر سونے کی ڈلی جلد دریافت نہ ہوئی تو آخری سراغ 22 اگست کو جاری کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد موسم گرما میں سیاحوں کی تعداد بڑھانا ہے، کیونکہ سردیوں کے برعکس اس موسم میں علاقے میں نسبتاً کم سیاح آتے ہیں۔

شرکا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مخصوص علاقے میں تلاش کریں اور قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News