وزیر اعظم کی میٹی فریڈیرکسن کو ڈنمارک کی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی میٹی فریڈیرکسن کو ڈنمارک کی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف نے میٹی فریڈیرکسن کو ڈنمارک کی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک امن، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کا مشترکہ ہدف کے لئے پر عزم ہیں، میٹی فریڈیرکسن کی قیادت میں دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور مفاد کے لئے مل کر کام کریں گے۔ 

Watch Live Public News