برطانیہ: رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 3 اہلکار ہلاک 

برطانیہ: رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 3 اہلکار ہلاک 

(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک واقعہ میں  3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں رائل نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار  3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے برطانوی وزرات دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ رائل نیوی کے 3 اہلکار بدھ 3 جون کو صبح تقریباً 4 بجے سے قبل ڈیون کے علاقے سورٹن کے قریب ایک تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

Watch Live Public News