الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات کے لیے تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں اور اسی حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکرٹری نے شرکت کی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کو چٹھی ارسال کر دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیش نے پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں ، الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا کو بھی خط لکھ دیا ہے ۔