’اسکول نہیں گئی، ’she’ سن کر لگتا تھا کسی لڑکی کا نام ہے‘

’اسکول نہیں گئی، ’she’ سن کر لگتا تھا کسی لڑکی کا نام ہے‘
پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئیں اور انہوں نے صرف 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا ۔ حمائمہ ملک نے نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو میں اپنی پڑھائی ، شوبز ، کیرئیر اور نجی زندگی پر بھی بات کی ہے ۔ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق نہیں تھا، کلاس میں سب سے پیچھے بیٹھتی تھی، میتھا میٹکس مجھے نہیں آتی تھی لیکن کلاس مانیٹر بننے کا شوق تھا، تھرڈ کلاس 3 مرتبہ دہرائی اس کے بعد بھی پروموٹ ہوکر 4thکلاس میں گئی، مجھے انگلش کی بنیادی چیزیں بھی نہیں پتا تھیں، She سن کر لگتا تھا یہ کسی لڑکی کا نام ہے، یہاں تک کہ ایک دوست سے پوچھ بیٹھی کہ she کون ہے‘؟ انہوں نے کہا کہ ’اس وقت ہم 3 ہزار روپے کرائے پر ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، ہم 6 بہن بھائی تھے، شرم بھی آتی تھی کہ والدین مجھے پڑھانے کے لئے اتنی تگ و دو کرتے ہیں لیکن فیروز اور دعا بہت اچھا پڑھتے تھے، بچپن میں ہم فرش پر سوتے تھے ،میں فیروز سے لڑتی تھی کہ آج امی کے ساتھ کون سوئے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ آج بچپن کو واپس لانا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے میرا بچپن یاد ہی نہیں، میری خواہش تھی کہ میں اسکول میں فرسٹ آؤں، فرسٹ نہیں تو سیکنڈ آجاؤں یا پھر پاس آجاؤں لیکن جب چاہت ہو تو ضررورت نہیں رہتی پھر آپ کو سب کچھ آجاتا ہے اب میں شاعری بھی کرلیتی ہوں، انگلش بھی پڑھ لیتی ہوں لٹریچر بھی پڑھتی ہوں، میتھا میٹکس مجھے ابھی تک نہیں آتی لیکن اس دوران میں نے خود کو کھودیا اور آج جو کچھ بھی ہوں یہ سب کچھ والدین اور اپنوں کے اعتبار کی بدو لت حاصل کیا‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شوبز کیرئیر کا آغاز 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا، زیادہ عرصہ باہر رہی، بچپن میں اگرچہ کبھی اسکول نہیں گئی، یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا لیکن جب میں لمز ، پنجاب یونیورسٹی گئی تو میں نے سوچا اللہ نے مجھے یہاں کیلئے رکھا تھا لیکن اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ تعلیم بہت اہم ہتھیار ہے‘۔ طلاق پر بات کرتے ہوئے حمائمہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم بول کے سیٹ پرپہلی طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا کہ فلم چھوڑ دو ، میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی لیکن 20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی‘۔ حمائمہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نیند نہیں آتی لیکن جب آتی ہے تو میں بہت سکون سے سوتی ہوں کیوں کہ میں نے کسی کا حق نہیں مارا، جتنا میں کرسکتی تھی میں نے اتنا کیا‘۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔