چینی صدر اور وزیر اعظم کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر اور وزیر اعظم کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

(ویب ڈیسک )   چینی صدر اور چینی وزیر اعظم   نے   شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد  دی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ  امید ہے پاکستان  مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

  چینی صدر نے کہا کہ   تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا،  مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا  ہوگا۔

چینی   وزیر اعظم لی چھیانگ نےبھی   وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔