سالگرہ پر خریدے ٹکٹ نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

سالگرہ پر خریدے ٹکٹ نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا
کیپشن: Woman Wins $1 Million
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: خاتون نے اپنی سالگرہ پر پسندیدہ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے لاٹری اسکریچ کی اور ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت گئی۔

امریکی ریاست ایلی نواس کی خاتون کی سالگرہ کا دن ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ کا انتخاب کرنے کے لیے انھوں نے اپنے پسندیدہ رنگ کا استعمال کیا اور 10 لاکھ ڈالر کا خطیر انعام جیتنے میں کامیاب رہیں۔(پاکستانی روپے میں یہ رقم تقریباً 278 بلین سے زائد کی بنتی ہے)۔

خاتون نے لاٹری اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ساؤتھ ہارلیم ایونیو پر واقع بی پی اسٹیشن پر اپنی سالگرہ کے موقع پر گیس بھروانے کے لیے رکی تھی.اس دوران انھوں نے سٹور کے اندر دیکھا کہ25 ڈائمنڈ کراس ورڈ 10 ایکس کا ٹکٹ جامنی رنگ کا تھا جو کہ ان کا پسندیدہ رنگ تھا۔

خاتون نے خود کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے وہاں موجود ٹکٹوں میں سے جامنی رنگ کا ایک ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون نے بتایا کہ جب اُس نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ٹکٹ اسکریچ کیا، تو یقین نہیں آیا کیوں کہ وہ 1 ملین ڈالر کی رقم جیت چکی تھی۔

خاتون نے کہا کہ یہ جیت ہماری زندگیوں میں تبدیلی لائے گی، میں نے کبھی سالوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میری زندگی اس طرح ایک لمحے میں بدل جائے گی۔