ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ، محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل کا صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے جبکہ پی پی, ن لیگ اتحاد کی جانب سے آصف زرداری کو صدارتی امیدوارنامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک جمع کرائے کرائے گئے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی اور دست بردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔