اسرائیل کاایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف

اسرائیل کاایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف
کیپشن: اسرائیل کاایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے دوران تہران کے ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق اس مبینہ آپریشن کے تحت تہران کے مختلف علاقوں میں نصب ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے ان کی ویڈیوز طویل عرصے تک خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔ خاص طور پر پاستور اسٹریٹ کے اطراف سکیورٹی اہلکاروں، ڈرائیوروں اور دیگر عملے کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات، گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہوں اور آمدورفت کے راستوں کی نشاندہی کی گئی۔ جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کے معمولات، رہن سہن، ڈیوٹی کے اوقات اور سفر کے راستوں کا تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اداروں کو مبینہ طور پر اہم ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاء سے متعلق پیشگی معلومات حاصل تھیں۔ مزید برآں، حملے کے وقت موبائل ٹاورز کو جزوی طور پر غیر فعال کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے باعث حفاظتی عملہ بروقت وارننگ سے محروم رہا۔

رپورٹ میں کیے گئے دعوؤں پر متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News