ایران کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا،سعیدایروانی کا اقوام متحدہ میں بیان

ایران کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا،سعیدایروانی کا اقوام متحدہ میں بیان
کیپشن: ایران کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا،سعیدایروانی کا اقوام متحدہ میں بیان

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا ہر حال میں دفاع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور ملک پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کا عمل جاری رکھے گا۔

سعید ایروانی نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ان حملوں میں بچے اور عام شہری جاں بحق ہوئے۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں اور اقوام متحدہ کو ایسے واقعات پر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Watch Live Public News