عطاءتارڑکیجانب سےآپریشن غضب للحق کی خصوصی اپڈیٹ جاری کردی گئی

عطاءتارڑکیجانب سےآپریشن غضب للحق کی خصوصی اپڈیٹ جاری کردی گئی
کیپشن: عطاءتارڑکیجانب سےآپریشن غضب للحق کی خصوصی اپڈیٹ جاری کردی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی خصوصی اپڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے شمالی بلوچستان میں 16 مقامات پر حملے کیے۔بلوچستان میں افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 25 مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے حملوں کا مؤثر اور فوری ردعمل دیا۔ حملوں کے جواب میں 27 افغان طالبان کارندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حملوں کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوا۔ خیبرپختونخوا میں 12 مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خیبرپختونخوا میں رات گئے جوابی کارروائی میں 40 افغان طالبان ہلاک کردیے گئے۔ 

افغان طالبان کے خلاف تاحال فالو اپ کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News