پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری جاں بحق

 پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری جاں بحق
کیپشن: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری جاں بحق

ویب ڈیسک: بالاکوٹ میں رمضان کے مہینے میں افطار کے دوران پولیس اہلکار شاہد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری قتل ہوگئے، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام بالاکوٹ کے دریا کے کنارے پیش آیا، جب افطار سے قبل پولیس اہلکار شاہد نے اپنی پستول نکال کر فائر کر دیا۔ گولی جاوید مہانڈری کے جسم میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس کے فوراً بعد پولیس اہلکار شاہد واردات کے مقام سے فرار ہوگیا۔

اس واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ابتدا میں ماحول دوستانہ نظر آ رہا تھا، لیکن اچانک پولیس اہلکار کا پستول نکالنا اور اس کے بعد فائر کرنا، جو کہ مہانڈری کی موت کا سبب بن گیا، منظرعام پر آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس اہلکار شاہد کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہا تھا کہ پستول خالی ہے، مگر پستول کے چیمبر میں موجود گولی مہانڈری کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

Watch Live Public News