ویب ڈیسک: شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شاگرد اور خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے بتایا کہ جب خطرہ لاحق ہوا تو ان سے کہا گیا کہ آپ فیملی کے ہمراہ بنکر میں چلیں تو انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، اور جب خطرہ لاحق ہوا تو ان سے کہا گیا کہ آپ فیملی کے ہمراہ بنکر میں چلیں تو انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔
شہید آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اگر میری پوری قوم کے لیے اس طرح کے محفوظ مقام کا بندوبست کرسکتے ہو تو میں بنکر میں جانے کے لیے تیار ہوں، ورنہ میں کہیں نہیں جارہا۔
ڈاکٹر طالبی نیا نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر کو پاکستان سے بہت محبت تھی اور وہ ایران کے بعد پاکستان سے محبت و احساس کرتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب یہ پروپیگنڈا کررہا ہے کہ ہم نے اتنی سیکیورٹی کے باجود ایک بڑے رہنما کو شہید کردیا ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سادہ سے گھر میں سادہ زندگی گزار رہے تھے اور اس دوران انہیں بزدلانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔