اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں “نیا” پرائیڈر متعارف کرا دیا ، قیمت 2,11,900 روپے مقرر

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں “نیا” پرائیڈر متعارف کرا دیا ، قیمت 2,11,900 روپے مقرر

(ویب ڈیسک ) اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر کا تازہ دم ورژن متعارف کرا دیا ہے جسے کمپنی نے ایک نیا ماڈل قرار دیا ہے۔ 

کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل روزمرہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے معیشت، آرام اور استحکام کا امتزاج پیش کرتی ہے۔

اعلان میں بتایا گیا کہ نئے پرائیڈر کا مقصد بہتر رائیڈنگ تجربہ اور عملی سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاہم کمپنی نے انجن، کارکردگی، فریم، سسپنشن یا دیگر بنیادی مکینیکل حصوں میں کسی قسم کی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔ نئے ماڈل کی تمام تکنیکی خصوصیات پچھلے ورژن جیسی ہی برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس کی قیمت 2,11,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس اپڈیٹ میں صرف گرافکس اور اسٹیکرز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل کی مجموعی ساخت اور کنفیگریشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے “رائیڈ دی کول” کے نعرے کے تحت ہونڈا سی بی 125 ایف کا بھی نیا ورژن پیش کیا تھا، جس میں بھی صرف ظاہری تبدیلیاں کی گئی تھیں جبکہ مکینیکل یا ساختی اپ گریڈ شامل نہیں تھے۔

بار بار صرف ظاہری تبدیلیوں کے ساتھ ماڈلز کو “نیا” قرار دینے پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ خریدار عموماً نئے ماڈل میں فیچرز، ٹیکنالوجی یا کارکردگی میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News