وزیر اعظم کا اپوزیشن جماعتوں ، سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

وزیر اعظم کا اپوزیشن جماعتوں ، سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں ، سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ  کیا ہے۔

وزیراعظم کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف، پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری کارروائی پر بھی بریفنگ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق   اپوزیشن تاحال وزیراعظم ہاؤس بریفنگ میں حصہ لینے پر فیصلہ نہ کر سکی،حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات میں اپوزیشن قائدین نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا،دونوں ایوانوں کے اپوزیشن قائدین  نے حکومت سے بریفنگ پارلیمنٹ میں دینے پر اصرار کیا۔

اپوزیشن کا موقف ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں صورتحال پر بریفنگ دی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل صبح ساڑھے گیارہ بجے مدعو کیا ہے۔

Watch Live Public News