لاہور(پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی چئیرمین اور ڈی جی نیب کو گرفتار کر لیا گیا۔
نوسرباز جعلی چئیرمین اور ڈی جی نیب بن کر کراچی کی عوام کو لوٹنے تھے۔ نوسر باز گروہ کا رکن عامر حسین خود کو چئیرمین نیب بتاتا تھا جبکہ اس کا ساتھی عوام کو ڈی جی نیب کراچی بن کر لوٹتا تھا۔
گروہ کا سر غنہ خالد سولنگی دبئی سے مختلف سرکاری افسران اور دیگر افراد کو بلیک میل کرتا تھا۔