نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا بھی برباد ہوگیا، حمزہ شہباز

نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا بھی برباد ہوگیا، حمزہ شہباز
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اس قوم کے بچوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیا، قومی جرم کیا. جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں کو نوکریاں دینے کے بجائے چھین لی آپ نے، توشہ خانہ کا حساب مانگا مگر اسکے پاس کوئی جواب نہیں، نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا بھی برباد ہوگیا. وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا عمران نیازی گالیاں دینے پر شاباشی دیتا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا، انتقام کی بو نہیں آئے گی. حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر رات کو سپریم کورٹ نہ کھلتا تو یہ آج یہ بنانا رپبلک ہوتا، عید کی خوشیاں منانی چاہیے مگر کئی ہزار لاکھ گھروں میں بچوں نے نئے کپڑے نہیں پہنے، ہماری نیت، کوشش، کاوش ہے، آپ نے خودکشی نہیں کی، آپ کی وجہ سے اس ملک کے بچوں نے خودکشی کی.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔