شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پبلک نیوز: شیخوپورہ کے نواحی گاؤں چوہان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیلات کے  مطابق شیخوپورہ کے اطراف میں چوہان اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے. تقریباً 800 مریض فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے ۔ مریضوں کے لیے ای سی جی سمیت متعدد ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔ 

عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی ۔ عوام نے سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News