پہلگام حملہ:کشمیری صحافی کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

پہلگام حملہ:کشمیری صحافی کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب
کیپشن: پہلگام حملہ:کشمیری صحافی کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر کشمیری صحافی نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے بھارتی اینکرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی منافقانہ رپورٹنگ پر شدید تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی نے ایک لائیو پروگرام میں بھارتی اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی بند کرنے کی صرف باتیں کر رہے ہو، ابھی تک پانی بند کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے مزید سوال اٹھایا: کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان کا آرمی چیف آپ سے ڈر کر ملک چھوڑ جائے گا؟

صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر واقعے پر بغیر ثبوت کے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے جبکہ پلوامہ حملے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا: "پلوامہ ڈرامے میں بھی آپ کو 700 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، اب پھر وہی فلم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

کشمیری صحافی نے زور دے کر کہا کہ آپ بے شک تعداد میں زیادہ ہوں گے، لیکن ہم اور ہماری فوج کوالٹی میں آپ سے آگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، اور اس طرح کے فالس فلیگ حملے دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتے۔

Watch Live Public News