عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
کیپشن: عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔

  عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

Watch Live Public News