’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘عدنان صدیقی کا بھارتی حکومت کو پیغام

’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘عدنان صدیقی کا بھارتی حکومت کو پیغام

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت حکومت ، فوج اور سکیورٹی ایجنسیاں بوکھلا گئی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، پاکستانی سیاستدانوں،  کرکٹرز کے بعد  اب شوبز سیلبٹریز کے سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنا شروع کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا ہے۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عدنان صدیقی کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ہے جس سے متعلق اداکار نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے’پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔

عدنان صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا باڈر کراس کرتے ہی پکڑا گیا، لیکن انڈیا یہ بھول گیا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘۔

یاد رہے کہ بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔

Watch Live Public News