ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس کی بروقت کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، جدید اسلحہ برآمدہوا۔
تفصیلات کےمطابق شاہ طور چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، خفیہ اطلاع پر 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے انتہائی جدید غیر ملکی ایم فور رائفل اور 9 ایم پستول برآمد ہوا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، جوانوں کے حوصلے بلند، دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔