پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، انڈین پریمیئر لیگ پر پابندی عائد کر دی

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، انڈین پریمیئر لیگ پر پابندی عائد کر دی

ویب ڈیسک: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، پاکستانی کرکٹرز کے یویٹوب چینلز بند کرنے کے بعد اپنے ملک میں پی ایس ایل کی نشریات بھی بند کردی جس کے جواب میں پاکستان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

انسٹاگرام کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پابندی بھارت میں اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قانون کے تحت عائد کی گئی ہے۔

ایک حکومتی  نوٹی فکیشن کے مطابق  یہ پابندی جمعہ کی رات کو عائد کی گئی ہے اور ان تمام پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی جو پہلے پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھا رہے تھے۔

اس سے قبل   بھارت نے  کئی معروف پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا تھا،  بھارتی صارفین نے رپورٹ کیا کہ وہ اب بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے پاکستانی ستاروں کے پروفائلز تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔

Watch Live Public News