وزیر اعظم کی جاتی امراء آمد، نوا زشریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی جاتی امراء آمد، نوا زشریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے میاں نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا۔

وزیرِ اعظم نے میاں نواز شریف کو مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں پر بھی آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں۔

Watch Live Public News