امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

(ویب ڈیسک ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے بیان میں کہا کہ امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں، لیکن ایران کے پاس ان قزاقوں کو لگام ڈالنے کی بھرپور طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اپنے بحری بیڑوں اور فوج کی تباہی کے لیے تیار ہو جاؤ، بالکل ویسے ہی جیسے تمھارے طیاروں کا ملبہ اصفہان میں رہ گیا تھا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے بحری قذاقی کے بیان کو اعتراف جرم قرار دے دیا ہے۔

Watch Live Public News