(ویب ڈسیک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کابھی حکم دیاہے،20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے،فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے۔فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے۔