(ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے تہران کی 14 نکاتی تجاویز کا جواب دیدیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایرانی وزارت کارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کےجواب کا جائزہ لےرہاہے،تہران کا 14 نکاتی منصوبہ خاص طور پرجنگ کےخاتمےسےجڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی نکات کےتحت اس مرحلےمیں جوہری مذاکرات شامل نہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ ایران کی جانب سے 14 نکاتی تجاویز مل چکی ہیں جن کے متعلق انتظامیہ تفصیلی بات کرے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران پر حملہ بھی خارج از امکان نہیں۔