وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن کب روانہ ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن کب روانہ ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن کب روانہ ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن روانگی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی۔

پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News