مشکلات کے حل کیلئے اسلامی وظیفہ

مشکلات کے حل کیلئے اسلامی وظیفہ
کیپشن: مشکلات کے حل کیلئے اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: زندگی میں مشکلات اور پریشانیاں ہر انسان کے حصے میں آتی ہیں، مگر ایمان رکھنے والا بندہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتا ہے۔ اگر آپ بھی مسائل کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کے حالات بہتر ہوں، تو روحانی طور پر آزمودہ وظائف آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ 

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر مشکلات کے حل سے متعلق پوچھے گئے سوال پرتفصیلی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

مشکلات کے حل کے لیے وظیفہ

سوال

میں جوبھی کام کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں، پر جب اس کا رزلٹ آتا ہے  تواس میں اتنا فائدہ حاصل نہیں ہوتا جتنی توقع  ہوتا ہے، اس کے علاوہ کوئی بھی کام شروع کرنا چاہتا ہوں تو اس کام کے آخری مرحلے  پر پہنچ کر کام بگڑ جاتا ہے ،اس کے لیے کوئی  خاص وظیفہ بتا دیں، جس سے میرے کام با آسانی بن جائیں!

جواب

واضح رہے کہ مومن کو اگر کوئی تکلیف وغیرہ پہنچے تو اس پر اسے صبر کرنا چاہیے، نہ توناامیدہونا چاہیے اور نہ ہی گھبرانا چاہیے ۔  پریشانیوں اورمصائب کا حل،  رجوع الی اللہ ہے،اس لیے مایوس اور ناامید نہ ہو ں اور اللہ کی طرف متوجہ ہو جائیں، کثرت سے استغفار کریں ،حسبِ استطاعت صدقہ کریں ،  گناہوں سے اجتناب کریں، نمازوں کی پابندی کریں ،تلاوت کا اہتمام کریں ،فجر کے بعد سورۂ یس ،مغرب کےبعد سورۂ واقعہ اورسورۂ طارق اور عشاکے بعد سورۂ ملک کی  ایک  ايك مرتبہ تلاوت کرلیا کریں ۔

اگر کوئی وظیفہ پڑھنا چاہتے ہیں تو  آپﷺ سے  منقول مندرجہ ذیل دعا کو کثرت سے پڑھنے کا اہتمام کریں:

"لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ."

نیز  مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں:

"حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ."

"حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔ (سنن ابی داود)"

فقط واللہ أعلم

فتویٰ نمبر : 144412101475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News