مظفر آباد:2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

مظفر آباد:2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
کیپشن: مظفر آباد:2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

ویب ڈیسک: مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ، حکومت آزادکشمیر , پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے ٹیبل ٹینس چیمپئن  شپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔
   ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

 ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھاکہ  مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ طالبہ نے مزید کہا کہ ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے۔ کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔

Watch Live Public News