سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے سے 423862 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 3 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 15 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ سونے کے نرخوں کو متاثر کر رہا ہے۔

Watch Live Public News