27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آگئے

27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) آئین پاکستان میں ایک اور ترمیم کی تیاری، 27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آ گئے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل 160، شق 3 اے، آرٹیکل 213، آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 191 اے سمیت متعدد آرٹیکلز میں ترامیم شامل ہیں ۔

ذرائع  کے مطابق  آرٹیکل 160 کی شق 3اے کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز  دی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے آرٹیکل 191اے کو ختم کرکے نیا آرٹیکل شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے،مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تعلیم اور آبادی سے متعلق امور واپس وفاق کو دینے کے لیے 18ویں ترمیم کے شیڈول ٹو اور تھری میں ترمیم تجویز دی گئی ہے۔ ججز کے ٹرانسفر سے متعلق آرٹیکل 200 میں ترمیم کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Watch Live Public News