(ویب ڈیسک ) گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، طلبہ کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور” اے آئی جیمنی“ انسٹال کیا جائیگا، انگلش لرننگ کیلئے”ریڈ آلانگ“ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا، گوگل کروم بک میں ” کین وا“ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائیگا۔
پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمرفاروق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور” اے آئی جیمنی“ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے”ریڈ آلانگ“ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں ” کین وا“ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویثرنری قیادت کو سراہا۔ گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔
گوگل فارایجوکیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فارایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوگل فارایجوکیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔