کیا 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی؟ حکومتی حکام کا دو ٹوک وضاحتی بیان آگیا

کیا 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی؟ حکومتی حکام کا دو ٹوک وضاحتی بیان آگیا

ویب ڈیسک:پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں، طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر چھٹی سے متعلق جھوٹی خبروں یا افواہوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں کسی قسم کا ابہام یا انتشار پیدا نہ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹی فکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، جس میں شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔

Watch Live Public News