یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک: رحیم یار خان کے علاقہ عباسیہ ٹاؤن یونیورسٹی کی طالبہ کو گھر جاتے ہوئے ہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، متاثرہ طالبہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی، ہراسگی اور ڈکیتی جیسے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہونے لگا ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی بنت حوا ایسے واقعات کا شکار ہورہی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ   رحیم یار خان میں عباسیہ ٹاؤن یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا، طالبہ نےسی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی پی او عرفان سموں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

پیش آنے والے واقعہ کے بارے بتاتے ہوئے طالبہ نے کہا ’ وہ یونیورسٹی کی طلبہ ہے،  30 اکتوبر 2025  کی شام 6:40 منٹ پر جیسے ہی یونیورسٹی بس سے چھلوں والے پُل پر اُتر کے پیدل اپنے گھر کی طرف آئی تو  IBA کے سامنے والی گلی کے آخر میں ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور مجھ سے زبردستی نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کیساتھ نازیبا جملے بھی  کسنے لگا۔

تھوڑی دیر بعد سامنے سے خواتین کو آتا دیکھ کر نامعلوم شخص تھانے سٹی سی ڈویژن والی گلی میں موڑ گیا جس کے بعد سے میں تھانے کے قریب اور شہر کے پوش علاقوں میں ناصرف خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں بلکہ یونیورسٹی جانے میں بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔

میں نے اپنی مدد آپکے تحت ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو حاصل کی جبکہ لڑکی ہونے کے باعث مجھے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا،  میری سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں سے گزارش ہے کہ جیسے پُر امن شہر میں خواتین کی عزت اور آبرو کا خیال رکھا جائے اور اِس طرح کے جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ہمارے ضلع رحیم یارخان میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو ناصرف عبرت حاصل ہو بلکہ رحیم یارخان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے گھروں سے نکلنی والی بچیاں بھی خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔

Watch Live Public News