ائیر انڈیا طیارہ حادثہ میں واحدبچ جانیوالے شخص کے سنسنی خیز انکشافات

ائیر انڈیا طیارہ حادثہ میں واحدبچ جانیوالے شخص کے سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک:جون 2025 میں ائیر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں بچ جانے والے واحد مسافر نے کئی ماہ بعد پہلی بار اس حوالے سے بات کی ہے۔

وسواش کمار رمیش بھارتی شہر احمد آباد کے قریب حادثے میں کرشماتی طور پر بچ گئے تھے اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مسلسل اس واقعے کی جھلکیاں دیکھتے رہتے ہیں۔

39 سالہ وسواش کمار نے کہا کہ یہ کرشمے سے کم نہیں کہ وہ اب تک زندہ ہیں مگر اس حادثے میں بھائی کی موت نے ان کی ساری خوشی کو چھین لیا، اس حادثے میں ان کے بھائی کی موت کا مطلب یہ ہے کہ خاندان نے سب کچھ کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے اپنی خوشی سمیت سب کچھ کھو دیا، خدا نے مجھے زندگی دی ، وسواش کمار برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور جون میں اپنے بھائی کے ساتھ خاندان سے ملنے کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'اس حادثے نے میرے خاندان کو مکمل طور پر توڑ دیا، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت ہے'۔

حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے۔

وسواش کمار نے کہا کہ اس حادثے کے بارے میں بات کرنا ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے اور انہوں نے اب تک اس کی پہلی یاد کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی۔

ان کے دوستوں نے بتایا کہ وہ اب بھی اپنے خاندان کے قریبی افراد سے بات نہیں کرتے،  وسواش کمار کا کہنا تھا کہ وہ ٹوٹ چکے ہیں اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں کیونکہ حادثے کے مناظر آنکھوں کے سامنے گھومتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث پیش آیا ۔

Watch Live Public News